قربانی کی روح کو سمجھ کر زندگی گزارنی ہوگی،صدرمملکت

صدرمملکت آصف زردار ی کا عیدالاضحی پرپیغام میں کہنا ہے کہ قربانی کی اصل روح کو سمجھ کرزندگی گزارنی ہوگی۔

صدرمملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم اخوت،ایثار،محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر اپنے ارد گرد ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں گے۔ ہمیں قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر اپنی عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ اس عید الاضحٰی پر اپنے قرب و جوار میں قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں ۔

آصف زرداری کاکہنا تھاکہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ  پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستان پر اپنی ڈھیروں برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔  اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔

شرپسند کپتان کو کم از کم 5برس تک جیل میں رکھنے کامنصوبہ

صدر مملکت نے کہاکہ میں عید الاضحیٰ کے مبارک اور پُرسعید موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔میں اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ بابرکت موقع پورے عالم اسلام اورپاکستان کیلئے  رحمتیں اور خوشیاں لائے۔عیدالاضحیٰ ہمیں اللہ تعالیٰ کے دو برگزیدہ پیغمبر وں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے۔ اللہ تعالی نے جب ان عظیم شخصیات کو آزمائش سے گزارا تو دونوں نے رضائے الٰہی کے حصول کیلئے سر تسلیم ِخم کر دیا۔

Back to top button