معروف گلوکار عاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈارپر آگئے

ایف بی آر نے معروف گلوکار عاطف اسلم کو نوٹس جاری کرکے سال 2020 کے آڈٹ کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے گلوکار کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے16 جون کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے عاطف اسلم سے بکس آف اکاونٹس، بنک اکاونٹ سٹیٹمنٹس، آمدن کی رسیدیں اور ذاتی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔ایف بھی آر ذرائع کے مطابق گلوکار نے سال 2020 میں آمدن 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ظاہر کی اور انہوں نے 4 کروڑ روپے کے ذاتی اخراجات جبکہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے واجبات ظاہر کئے ہیں۔ریکارڈ موصول ہونے کے بعد
ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں
گلوکار عاطف اسلم کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کی جائے گی
