عتیقہ اوڈھو ماضی کی یادوں سے آبدیدہ ہوگئیں

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے مرحوم ہدایتکار اقبال کشمیری کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر اور ماضی کی یادوں پر گفتگو کی۔جب ان کی ایک پرانی فلم کا کلپ دکھایا گیا، جس کی ہدایتکاری اقبال کشمیری نے کی تھی، تو عتیقہ اوڈھو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ گانے چلا کر آپ مجھے رُلا دیں گے، کیونکہ ان سے مجھے اقبال کشمیری صاحب یاد آجاتے ہیں، میں نے ان کے ساتھ جو ڈر گیا وہ مر گیا اور ممی میں کام کیا۔ اگرچہ فلم ممی زیادہ کامیاب نہیں ہوئی، لیکن اس کی شوٹنگ سے جڑی بے شمار خوبصورت یادیں آج بھی میرے ساتھ ہیں۔
