حیدرآباد،مٹیاری کے قریب مال گاڑی کی 17 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں

حیدرآباد میں مٹیاری کے قریب مال گاڑی کی 17 بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک بند ہوگئے۔

سندھ کےشہر مٹیاری میں واقع وہاب شاہ ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 17 بوگیاں حادثے کا شکار ہو کر  پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک مکمل طور پر بند ہوگئے۔

ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی کے مطابق حادثے کے بعد تمام ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، روہڑی سے روانہ ہونے والی ریلیف ٹرین رات 10 بجے تک جائے حادثہ پہنچے گی، جبکہ کوٹری سے بھی ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے، جس کی بحالی میں کافی وقت درکار ہوگا، تاہم دونوں ٹریک جلد از جلد کلیئر کر کے معطل ریلوے آپریشن بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Back to top button