آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا

 

 

 

دورہ پاکستان کےلیے کرکٹ آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کےلیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔ مچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلوی سکواڈ میں الیکس کیری ، جوش انگلس ، کیمرون گرین ، نیتھن ایلس، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ، اولی پیک،میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام سکاٹ ، میتھیو شارٹ ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی شامل ہیں۔

آسٹریلیا نے دورہ بنگلا دیش کےلیے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔دورہ بنگلا دیش میں آسٹریلیا نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی جب کہ 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے۔

 

Back to top button