ایران کے جواب پر صدر ٹرمپ کے رد عمل کی کوئی اہمیت نہیں: ایرانی میڈیا

 

 

 

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رد عمل کی کوئی اہمیت نہیں ہے، ایران میں منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کےلیے نہیں بنائے جاتے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی تجاویز ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبوں کے آگے ہتھیار ڈالنےکے مترادف تھیں،صدر ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کی ‏ایرانی تجا ویز میں امریکا کو جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری پر زور دیا گیا تھا۔

ایرانی تجاویز مسترد، ایران کو مزید گیم نہیں کھیلنے دینگے: ٹرمپ

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لیا، تاہم یہ تجاویز امریکا کےلیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔موجودہ صورت حال میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں اور ایران کا جواب امریکی توقعات کے مطابق نہیں۔

ذرائع کے مطابق تہران نے اپنی جوابی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچائی تھیں، تاہم امریکی قیادت نے انہیں رد کر دیا۔

 

Back to top button