آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے جاری کردہ بیان کے مطابق، کیمرون گرین کو ہلکی نوعیت کی سائیڈ انجری لاحق ہے، اور احتیاط کے پیش نظر انہیں اس سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ مارنوس لبوشین کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ گرین مختصر بحالی (ری ہیب) کے بعد شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیل کر ایشیز سیریز کی تیاری کریں گے۔

یاد رہے کہ مارنوس لبوشین کو ون ڈے اسکواڈ سے خارج کیے جانے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تسلسل کے ساتھ رنز اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو بالترتیب پرتھ، ایڈلیڈ اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

Back to top button