آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجری کے باعث پاکستان کےخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے سبب سیریز میں حصہ نہیں لےسکیں گے۔جس کے باعث جوش انگلس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ مچل مارش نے آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کا آخری میچ مس کیاتھا، مچل مارش علاج اور مزید معائنے تک پرتھ میں رہیں گے، بنگلادیش کے وائٹ بال ٹور کےلیے مچل مارش کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے جب کہ دو اور چار جون کو میچز لاہور میں ہوں گے۔
