آزاد کشمیر انتخابات:ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں کانٹے کا مقابلہ، ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری حاصل ہے۔
آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں میں ووٹنگ کا انعقاد مکمل ہوا۔ شام 5 بجے مقررہ وقت پر پولنگ بند ہونا تھی، تاہم ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر مزید ایک گھنٹے کی توسیع دی گئی، جس کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ 6 بجے تک جاری رہا۔
مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا جس کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس وقت تک پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے درمیان ہی کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس وقت تک موصولہ نتائج میں 13 حلقوں میں سے مسلم لیگ ن کو 8 حلقوں میں برتری حاصل ہے جبکہ 5 حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ سے آگے ہے۔
