آزاد کشمیر : گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیاحوں کی گاڑی آزاد کشمیر میں کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئی اور دریائے نیلم میں جا گری۔ گاڑی میں 22 افراد سوار تھے جن میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے

 

تفصیلات کے مطابق گاڑی کی چھت پر پانچ افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائیں جب کہ پانچ لاپتا افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دشوار گزار راستے اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ حادثے کا شکار خاندان کا تعلق ملتان سے تھا۔

Back to top button