قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سینیٹر محسن نقوی نے قومی ٹیم کی بھارت سے شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا تاہم اس انتہائی خراب کارکردگی کے بعد اب یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی کا میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، لگتا تھا کہ  قومی کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سےکام چل جائے گا، پاکستان کی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پرہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان

 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔

Back to top button