اعظم سواتی نےعلی امین گنڈاپورکےواپسی کےاعلان پراحتجاج کرنیوالےکارکنوں کو منالیا

رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نےعلی امین گنڈاپورکےواپسی کےاعلان پراحتجاج کرنیوالےکارکنوں کومناکردھرناختم کرادیا۔
خیبرپختونخواکےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےواپسی کےاعلان پرکارکن مشتعل ہوگئے اوربرہان انٹرچینج کےقریب دھرنےدیا تاہم اعظم سواتی ناراض کارکنوں کو منانےمیں کامیاب ہوگئے۔احتجاج ختم ہونےکےباوجود کارکنوں نےبرہان انٹرچینج کے قریب دھرنادیا اورواپس پشاورجانےسےانکار کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کارکنوں میں پھنس گئے اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا راستہ بند کررکھا ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہر صورت آج وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ راولپنڈی جائیں گے۔کارکنوں نے واپسی نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔
کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گاڑی کا گھیراؤ کیاجس کے باعث ان کے اسکواڈ اور کارکنوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔
کارکنوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پرنکال آپ کیوں جاتے ہیں؟ پی ٹی آئی کارکنوں کا وزیراعلی سےاستعفی کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہےکہ خیبرپختونخواکےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنےبرہان انٹرچینج سےہی پشاورواپس روانہ ہوگئے۔کارکنوں کو بھی واپس جانےکی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نےپی ٹی آئی کےاحتجاج میں شرکت کیلئےلیاقت باغ پہنچنےکااعلان کیا تھا۔لیکن انہوں نےبرہان انٹرچینج سےہی کارکنوں کوواپسی کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا کارکنوں سےخطاب میں کہناتھا کہ خیبرپختونخوا نےثابت کیا کہ وہ اول دستہ ہے۔یہ حکومت ہمیں آئینی حق نہیں دیتی۔پہلے شیلنگ اورپھر فائرنگ کی گئی۔ان کا کہناتھاکہ پنڈی میں وقت ختم ہے تو اب یہی احتجاج کریں گے۔بیرسٹر گوہر سےبات ہوئی احتجاج کاوقت ختم ہوا، پنڈی میں وقت ختم ہے۔تواب یہی احتجاج کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے،یہ تحریک جاری رہے گی۔بانی پی ٹی آئی کہیں گےتو اڈیالہ تک جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور کواحتجاج ختم کرنےکاپیغام کس نےبھیجا؟
پی ٹی آئی کارکنوں نےعلی امین گنڈاپورکی واپسی کےاعلان پرشدید احتجاج کیا اور ارکان اسمبلی اوروزراکے گاڑیوں کا گھیراؤکرلیا۔
