علی امین گنڈاپور کواحتجاج ختم کرنےکاپیغام کس نےبھیجا؟

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکواحتجاج ختم کرنےکا واٹس ایپ پر پیغام کس نے بھیجا ؟اہم خبرسامنے آگئی۔

ذرائع پی ٹی آئی کےمطابق احتجاج ختم اور برہان انٹرچینج سےواپسی کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورنےنہیں کیا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہناہے کہ قیادت نےکیا۔

ذرائع نےبتایا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے  وزیر اعلیٰ کو واٹس ایپ میسج بھیجا۔سوا7 بجے موصول ہونےوالےپیغام میں وزیر اعلیٰ کوآگاہ کیا گیا کہ احتجاج ختم کردیا گیاہے۔اپنااورکارکنوں کا خیال رکھیں اور قافلہ خیریت سے واپس لے کرچلےجائیں۔

خیال رہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنےپی ٹی آئی کےاحتجاج میں شرکت کےلیے  لیاقت باغ پہنچنےکااعلان کیا تھاتاہم خیبرپختونخوا کےوزیراعلیٰ برہان انٹرچینج سےہی پشاورواپس روانہ ہوگئےاورکارکنوں کوواپسی کی ہدایت بھی کردی۔

پی ٹی آئی کارکنوں نےعلی امین گنڈاپور کی واپسی کےاعلان پرشدید احتجاج کیا اور ارکان اسمبلی اوروزرا کی گاڑیوں کا گھیراؤ کرلیا۔کارکنوں نےکہا کہ احتجاج کرکے واپس جائیں گے۔

کارکنوں نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی گاڑی کا گھیراؤ کیااور کہا کہ آپ کہیں نہیں جائیں گے۔وزیراعلیٰ کے اسکواڈ اور کارکنوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی اور کارکنوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر نکال آپ کیوں جاتےہیں؟ پی ٹی آئی کارکنوں نےوزیراعلیٰ سےاستعفےکامطالبہ بھی کیا۔

اعظم سواتی نےعلی امین گنڈاپورکےواپسی کےاعلان پراحتجاج کرنیوالےکارکنوں کو منالیا

پی ٹی آئی کارکنوں نےبرہان انٹرچینج کےقریب دھرنےکا اعلان کیاہے اور مطالبہ کیا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  ہر صورت آج ہمارےساتھ راولپنڈی جائیں گے۔

Back to top button