بابراعظم پھرصفرپرآؤٹ،ناپسندیدہ ریکارڈ برابر

بیٹر بابر اعظم نے سری لنکاکیخلاف میچ میں صفرپرآؤٹ ہوکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابر اعظم راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی20 سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
یہ 10 واں موقع تھا جب بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
یوں بابر اعظم، صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔
پاکستان کیلئےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست پر نظر ڈالیں تو عمر اکمل 84 میچز میں 10، صائم ایوب 55 میچز میں 10 جبکہ بابر اعظم 135 میچز میں 10بار صفر پر پویلین لوٹے۔
