بابراعظم کو کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ ملنے پر والد کا پیغام

پاکستانی کپتان بابراعظم کو پی سی بی کی جانب سے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2021 ایوارڈ ملنے پر ان کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کی محنت کو سراہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بابراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعظم صدیقی نے طویل پوسٹ میں بیٹے سمیت تمام ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں اور پاکستان ٹیم کی محنت کو سراہا۔
اعظم صدیقی نے لکھا کہ مجھے جتنی خوشی بابراعظم کے ایوارڈ کی ہے اتنی ہی خوشی محمد رضوان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو ایوارڈ دیئے جانے کی بھی ہے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے نئے قوانین متعارف کروا دیئے
قومی کپتان بابراعظم کے والد نے مزید لکھا کہ ایسا نہیں کہ بابر میرا بیٹا ہے اور کپتان بھی بلکہ بابر کو ایک طرف کردیا جائے تب بھی میں وثوق سے کہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم انشاء اللہ دنیا کی بہترین ٹیم بن رہی ہے۔