بحریہ ٹاؤن پراپرٹی نیلامی کیس : چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کیس سننے سے انکار

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز کی نیلامی کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز کی نیلامی کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے درخواست سننے سے انکار کردیا۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں نیلامی کے خلاف درخواست کو پرانے بینچ کے پاس بھجواتےہوئے ریمارکس دیےکہ مناسب ہوگاکہ یہ مقدمہ پرانا بینچ ہی سنے۔

بحریہ ٹاؤن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آگیا ہے،تفصیلی فیصلے پر بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اضافی معروضات جمع کراؤں گا۔

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے وکیل کو اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دےدی،بعد ازاں کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی گئی۔

بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

یاد رہےکہ 8 اگست کو سپریم کورٹ کے ایک جج نے نیب کی جانب سے زین ملک کےخلاف 6 ریفرنسز زیرِ التوا ہونے کے باوجود بحریہ ٹاؤن کی 6 جائیدادوں کی نیلامی میں جلد بازی پر سوال اٹھایاتھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!