وزیراعلیٰ بلوچستان اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور اصلاحات پر اتفاق

 

 

 

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی ترقی اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ہونے والی ملاقات میں امن و امان کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، گڈ گورننس کے فروغ،تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بتایاکہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے،اسی لیے صوبے میں پہلا کلائمٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ شفافیت اور اچھی حکمرانی کےلیے عملی اقدامات جاری ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال میں غیر ترقیاتی اخراجات سے 14 ارب روپے کی بچت ممکن بنائی گئی۔

 

 

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلوچستان حکومت کی اصلاحات اور گڈگورننس کے اقدامات کو سراہا ملاقات میں سی ٹی ڈی پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے کےلیے تربیت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

Back to top button