بلوچستان، ہوشاب میں فورسز کی چوکی پر حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فرار دہشت گردوں کا بلور کے قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ملحقہ علاقوں میں فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
