بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش،برف باری

 بلوچستان کے کئی شہروں میں موسم سرما کی شدت بڑھ گئی ، برف باری شروع ہو چکی ہے۔گزشتہ رات بھر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع کان مہترزئی خانوزئی سمیت زیارت و قلات میں برفباری جاری ہے جب کہ کوئٹہ میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ دکی میں بارش اور سنجاوی چوتیر سمیت قلات میں برفباری موسم مزید سرد ہو گیا۔ صحبت پور سوئی میں بھی بارش  سے موسم کی شدت بڑھ گئی۔

اُدھر وادی زیارت و گردنواح میں برفباری سے پہاڑوں اور عمارتوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ شہر میں 6 انچ جب کہ پہاڑوں پر 8 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے۔ برفباری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو صبح سویرے تک جاری رہا۔ برفباری کے باعث زیارت شہر کے پہاڑ دلکش فطری مناظر پیش کررہے ہیں۔

Back to top button