فواد چودھری کو جہلم سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  کو جہلم سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی، ان کے کاغذات کے خلاف آر او کے اعتراضات مسترد کردیے گئے۔

 فواد چودھری  کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے انہیں جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 61 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جج چوہدری عبدالعزیز نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

Back to top button