سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری کاآغاز

نیب نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی۔
نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کےخلاف نئی انکوائری شروع کرکے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق مراد سعید مفرور اور کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔
واضح رہےکہ عام انتخابات کے لیے مراد سعید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے مسترد کردیا گیا۔
