بلوچستان: دہشت گردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 2 اہلکار شہید

 

 

 

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں کےحملوں میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے لیویز اور پولیس تھانوں پر راکٹوں سے حملے کیےگئے جس کے نتیجے میں لیویز اور پولیس تھانوں میں آگ بھڑک اٹھی،حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو  بھی نقصان پہنچا۔ جب کہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کرلیا گیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کردیا،سکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لےکر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

خیبرپختونخوا : دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرحد پر واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!