پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

لاہور: پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے اس ضمن میں نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل ٹرائل ختم ہونے کے بعد کیس کی سماعت اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں ہوگی۔
بلوچستان: دہشت گردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 2 اہلکار شہید
ذرائع نے مزید بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان کو اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ضرورت پڑنے پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
