بنگلادیش : 15 اگست کی عام تعطیل منسوخ کرنے کا اعلان

بنگلادیش میں قومی سوگ کے طور منائی جانے والے 15 اگست کےروز کی عام تعطیل کو منسوخ کرنے کرنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ یہ دن بنگلادیش کے بانی کہلائےجانے والے عوامی لیگ کےسربراہ اور شیخ حسینہ واجد کےوالد کےقتل کا دن ہے۔ وہ ملک کےپہلے صدر تھے اور 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت میں اہل خانہ سمیت قتل کردیے گئےتھے۔بعد ازاں جب حسینہ واجد اقتدار میں آئیں تو انہوں نےاپنے والد کےقتل کےروز یعنی 15 اگست کو قومی سوگ طور پرمنانے کا آغاز کیا اور اس دن ملک بھر میں عام تعطیل دی جاتی تھی۔

شیخ حسینہ واجد کیخلاف قتل کی تحقیقات  شروع

 ذرائع کے مطابق 15 اگست کی چھٹی منسوخ کیے جانے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل بنگلادیش کی عبوری حکومت میں داخلہ امور کےوزیر بریگیڈئیر (ر) سخاوت حسین کاکہنا تھا 15 اگست کو امن و امان برقرار رکھنے کےلیے پولیس تعینات کی جائےگی۔

Back to top button