ملک کی ترقی کےلیے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے  : علی پرویز ملک

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کےلیے پرعزم ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلیے ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔

ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کےحوالے سے ٹاسک فورس کاپہلا اجلاس وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اورشریک چیئرمین ڈی جی سی41 میجر جنرل سید علی رضا کی زیرصدارت ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، بورڈ کےاراکین اور ٹاسک فورس کےدیگر اراکین نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر سیفٹی فائر وال کا دوسرا تجربہ کامیاب

وزیر مملکت علی پرویز ملک نےکہا کہ حکومت ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کےلیے پرعزم ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلیے ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس کامقصد ایف بی آر کی کارکردگی مزید بہتر بناکر محصولات بڑھانا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ریونیو ڈویژن ڈیٹا آٹو میشن اور سافٹ ویئر سالوشنز کے ذریعے محصولات زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نےکہا کہ ٹاسک فورس کے اراکین ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کےلیے عملی تجاویز دیں، سسٹمز کا انضمام اور نئے سسٹمز کانفاذ مستقبل کے اہداف کے حصول کےلیے ضروری ہے۔

Back to top button