سوشل میڈیا پر سیفٹی فائر وال کا دوسرا تجربہ کامیاب

ذرائع کےمطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سیفٹی فائر وال کا دوسرا اور آخری کامیاب تجربہ مکمل کرلیا گیا۔
سیفٹی فائر وال کے تجرنے کے حوالے سے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام خاموش ہیں اور ان کی طرف سے تصدیق یا تردید نہیں کی جارہی۔ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی کےایک سینئر افسر کا کہناتھا کہ یہ پی ٹی اے سےمتعلقہ معاملہ ہےمگر پی ٹی اے کے سینئر حکام نےرابطہ کرنے پر کسی قسم کاجواب نہیں دیا۔
پاکستان اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے : مریم نواز
دوسری جانب پاکستان بھرمیں انٹرنیٹ سروسز مسلسل خلل کاشکار ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں موبائل ایپس آئےروز متاثر ہونےسے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے، یہاں تک کہ ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ بھی انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔
ماہرین کےمطابق انٹرنیٹ سست ہونےکی تکنیکی وجوہات ہیں،سائبر امور کے ماہرین کہتےہیں کہ کیبل کی کوالٹی،ڈیجیٹل ٹریفک بڑھنااور موسمیاتی تبدیلیاں انٹرنیٹ سروس کومتاثر کرتی ہیں۔بعض ذرائع کاکہنا ہے کہ سیفٹی فائر وال کےدوسرے کامیاب تجربے کےبعد تمام سوشل میڈیا معمول کےمطابق چلیں گے اور سسٹم بحال کردیا جائےگا۔
