پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کےبغیر کھیلا جائے گا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کےلیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا گیا ہے،یہ ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ارشدندیم نے کھلاڑیوں کوجیت کیلئے متحرک کردیا،شان مسعود
پی سی بی کےاعلامیے میں کہاگیاہے کہ ہم تماشائیوں کےپرجوش کردار کو سمجھتے ہیں تاہم ہمارے مداحوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،تمام دستیاب آپشنز پربغور غور کرنے کےبعد فیصلہ کیاگیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کو خالی اسٹیڈیم میں منعقد کیاجائے، اس فیصلے کےنتیجے میں ٹکٹوں کی فروخت فوری طور پر معطل کردی گئی ہے، وہ شائقین جنہوں ن پہلے ہی ٹکٹ خریدے ہیں انہیں خریداری کےوقت فراہم کردہ اکاؤنٹ کی تفصیلات میں جمع کی گئی رقم خود بخود مکمل واپس مل جائے گی۔
