شوبز شخصیات کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات

پاکستان کا 78 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔عام لوگوں کے ساتھ ساتھ  شوبز ستارے بھی پاکستان کا یوم آزادی نہایت پرجوش طریقے سےمنا رہے ہیں۔

شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر پاکستان سےبھرپور محبت کا اظہار کرتےہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنےوالوں کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے جشن آزادی گول گپے اور بن کباب کےچٹخاروں کے ساتھ منایا۔

 

ملک بھر میں 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکارہ عریبہ حبیب نےبھی سوشل میڈیا پر قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ہل وطن کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہ کہ آج اس آزادی اور نعمتوں پر دل کی گہرائیوں سےشکر ادا کرنے کاوقت ہے جن سے ہم آج لطف اندوز ہو رہےہیں۔ یہ ان لوگوں کی عزم و حوصلے کو یادکرنے کا لمحہ ہےجنہوں نے اس آزادی کو ممکن بنایا اور اس بات پر غور کرناہوگا کہ ہم ان اقدار کوکیسے اپنی زندگیوں میں اپناتے ہیں۔ سب کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو! پاکستان زندہ باد!

معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، اداکارہ مایا خان، جویریہ سعود اور اداکار سعود نےسبز و سفید ملبوسات میں تصاویر شیئر کی کرتےہوئے آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اداکارہ نادیہ افگن، حمائمہ ملک نے بھی قومی ہیروز اور پرچم کی تصویر کےساتھ آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال نےسبز لباس میں تصویر سوشل میڈیاپر شیئر کی ہے۔

Back to top button