بنگلہ دیشی کرکٹر ناہید راناپاکستان پہنچ گئے

بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا پاکستان پہنچ گئے اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کیلئےپشاور زلمی کو جوائن کرلیا۔

 ناہید رانا دوسری بار کسی لیگ کا حصہ بننے جارہے ہیں، اس سے قبل وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی شریک ہوچکے ہیں۔

 ناہید رانا گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے، پشاور زلمی نے ان کے پرتپاک خیرمقدم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین سے شیئر کی ہے۔رائٹ آرم پیسر نے تاحال بنگلہ دیش کی جانب سے کسی ٹی 20 انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا ہے تاہم وہ اب تک اس فارمیٹ کے 17 میچز میں 14 وکٹیں اپنے  نام کرچکے ہیں۔

بی پی ایل میں وہ کھلنا ٹائیگرز اور رنگپور رائیڈرز کی جرسیاں زیب تن کرچکے ہیں۔

Back to top button