’’اب بچوں کو اردو کے حروت تہجی ہمیشہ یار رہیں گے‘‘

پاکستان میں عام طور پر انگریزی حروف تہجی کی لاتعداد ویڈیوز موجود ہیں جبکہ اس پر مختلف نظمیں بھی سکولوں میں یاد کرائی جاتی ہیں تاکہ بچوں کو انگریزی ذہن نشین رہے، لیکن معروف گلوکار بلال مقصود نے اب بچوں کیلئے اردو حروف تہجی کی مشکل بھی آسان بنا دی ہے، انھوں نے اردو کے حروف تہجی پر ایسی دھن تیار کی ہے کہ اب بچے کبھی بھی اردو حروف تہجی نہیں بھلا پائیں گے۔پاکستان کے معروف گلوکار بلال مقصود نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر بچوں کے لیے چینل بنایا ہے جس کا نام ’پکے دوست‘ رکھا گیا ہے، میوزیکل گروپ سٹرنگز سے شہرت حاصل کرنیوالے گلوکار کہتے ہیں کہ بچوں کو سب بھول جاتا ہے، اس لیے انہوں نے ’سیسمی اسٹریٹ‘ کی طرز پر ’’پکے دوست‘‘ بنایا ہے۔ اس چینل کے مواد میں اردو کی حروف تہجی پر بھی ویڈیو بنائی گئی ہے جس کے بعد پہلی بار اُردو کو حروفِ تہجی کی ایک دھن مل گئی۔انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حروف پر دھن بنانے میں انہیں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ گیا، بلال مقصود نے پتلی تماشہ کی طرز پر بچوں کے لیے اردو زبان میں ایک پتلی گھر بھی تیار کیا ہے، اس کے لیے بلال مقصود نے خاص پتلیاں تیار کروائیں اور پھر ان کے کردار تخلیق کیے، پھر گانے بنائے اور چند خاکے بھی تیار کیے ہیں۔بلال مقصود کہتے ہیں کہ ’زندگی میں جو کچھ بھی سیکھا ہوتا ہے، اسے بھول کر بچوں کی طرح سوچنا ہوتا ہے، یہ اپنی ہی طرح کی ایک سائنس ہے لیکن اس کے لیے بچہ ہونا ضروری نہیں بس ان سے پیار کرنا ضروری ہوتا ہے، وہ ’سیسمی اسٹریٹ‘ سے متاثر تھے۔بلال مقصود نے بتایا کہ 2019 میں انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر سے ان کی بات ہوئی تھی لیکن اس وقت وہ ’سٹرنگز‘ کا کام بھی کررہے تھے، بچوں کو سب ہی نظرانداز کردیتے ہیں، ان کے پاس اردو میں دیکھنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، تو اس لیے ان بچوں کے لیے ’پکے دوست‘ بنایا گیا ہے، سیاسی طنز کے بارے میں بلال مقصود نے کہا کہ وہ اسے غیر سیاسی رکھنا چاہتے ہیں اور ’بارش زیادہ ہوتی ہے تو پانی زیادہ آتا ہے جیسا جملہ ایک مزاحیہ جملہ تھا، جس کی وجہ سے اسے استعمال کیا۔بلال مقصود کہتے ہیں کہ یوٹیوب کا انتخاب اس لیے کہ اسے پوری دنیا میں دیکھا جا سکے، ابھی اس کا ایک سیزن آیا ہے، اب اس کا دوسرا سیزن بھی بنائیں گے۔شو میں رومن اردو لکھنے کے بارے میں بلال کا کہنا تھا کہ سکرین پر جگہ محدود تھی اور اب رومن لکھنا پڑھنا

پرویز الٰہی کو کیمپ جیل لاہور میں رکھے جانے کا انکشاف

زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

Back to top button