بلال مقصود کا یوٹیوب پر بچوں کیلئے منفرد شو ’’پکے دوست‘‘

معروف گلوکار بلال مقصود نے یوٹیوب چینل پر بچوں کے لیے خصوصی کٹھ پتلی شو کا آغاز کیا ہے، جس میں کل آٹھ سکٹس اور 13 گانے شامل ہیں، بلال مقصود نے جمعے کو بچوں کے لیے ایک آن لائن پپٹ شو ’پکے دوست‘ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو ’مزاح‘ کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کو تفریحی انداز میں تعلیم فراہم کرے گا، بلال نے فیصل کپاڈیہ کے ساتھ مل کر مقبول پاکستانی پاپ راک بینڈ ’سٹرنگز‘ کی بنیاد رکھی تھی جو 2021 میں ختم ہو گیا۔بینڈ بکھرنے کے بعد سے 52 سالہ بلال بچوں کے لیے تعلیمی مواد تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، گذشتہ سال انہوں نے بچوں کے لیے چند نظمیں تخلیق کیں، لیکن یہ ایک کمرشل پروجیکٹ تھا، پاکستانی بچوں کے لیے ان کی تازہ ترین پروڈکشن ان کے یوٹٰیوب چینل پر ریلیز کی گئی ہے۔کراچی میں شو کے آغاز کے موقعے انور مقصود کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اردو میں بچوں کے لیے کوئی گانا نہ ہونے کی وجہ سے انھیں اپنے بیٹے میکائل کی پیدائش کے بعد سے پریشانی تھی جس کی عمر اب 26 سال ہے،پروجیکٹ کی لانچنگ پر بلال نے کہا کہ یہ میرا زندگی بھر کا پرعزم منصوبہ تھا، جب میرا پہلا بیٹا میکائل پیدا ہوا تو میں سوچتا تھا کہ ہمارے پاس اردو میں بچوں کے لیے گانے کیوں نہیں۔بلال کے مطابق ’پکا دوست‘ چار اقساط پر مبنی سیریز ہے جس کی ہر ایک قسط کا اوسط دورانیہ 15 منٹ ہے اور اس میں متعدد موضوعات شامل ہیں، اس شو میں بچوں کے لیے کل آٹھ سکٹس اور 13 گانے شامل ہیں، جن میں تعلیم (حروف تہجی، دنوں کے نام) سے لے کر زندگی کے اسباق شامل ہیں جب کہ چھ اہم کرداروں سمیت 100 سے زائد افراد کی ٹیم نے اس منصوبے پر کام کیا۔دوسرے سیزن پر کام شروع کرنے والے بلال کے بقول: ’اس میں تھوڑی سی تفریح اور پیغام ہے لیکن شو مزاحیہ ہے تاکہ بچے بیک وقت سیکھیں اور لطف اٹھائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پکے دوست‘ بنانے کے لیے انہوں نے بچوں کی تفریح کے پیچھے کی سائنس کو سمجھنے کے لیے ڈزنی اور سیسم سٹریٹ کے گانوں کا مطالعہ کیا۔ وہ ’غیر ملکی آواز‘ کے ساتھ مقامی مواد تخلیق کرنا چاہتے تھے اور تین مہینوں میں انہوں نے کینیڈا میں کٹھ پتلی بنانے والے ایلیسن ایورٹ کے ساتھ مل کر کئی کردار تیار کیے جو ان کے گانوں اور وژن کے مطابق تھے۔آرٹ ڈائریکشن کے لیے بلال مقصود کو میاں بیوی کی جوڑی عمر عادل اور بینش عمر کی صورت میں ملی جن کی تین سالہ بیٹی ہے، ایک اور کردار ادا کرنے والی ثروت گیلانی نے، جو خود بھی دو بچوں کی ماں ہیں، بھی لانچنگ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچوں اور بڑوں پر یکساں توجہ مرکوز کرنے پر شو کی تعریف کی۔ثروت گیلانی نے کہا کہ بطور ماں، بچوں کو اردو حروف تہجی سکھانا میرے لیے بہت مشکل ہے لیکن اس کے ذریعے اردو حروف تہجی کو شاعری کی صورت میں سکھانے پر میری جیسی مائیں بلال کا شکریہ ادا کریں گی، مجھے امید ہے کہ شو کو اس

چینی کمپنی نے ہینڈ بیگ کی صورت میں اسمارٹ فون پیش کردیا

پیمانے کی توجہ ملے گی جس کا یہ واقعی مستحق ہے۔

Back to top button