گلگت بلتستان الیکشن : بلاول بھٹو کا جی بی کے نوجوانوں کےلیے نوکریوں کا اعلان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت دلوانا چاہتے ہیں،تین نسلوں سے پیپلزپارٹی جدوجہد کررہی ہے، گلگت بلتستان وسائل سے مالامال ہے، 7 جون کے بعد نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے۔
گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ گزشتہ الیکشن کے دوران گلگت آیا تھا،گلگت کی ہرتحصیل میں پیپلزپارٹی کا منشور پیش کیاتھا،گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیں سب سے زیادہ ووٹ دیئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے ان حالات میں ان کی نمائندگی کون کرسکتا ہے،اس بار آپ کو فارم 45 کا بندوبست کرنا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس بار ہم کسی کو آپ کے ساتھ نا انصافی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،گزشتہ الیکشن میں آپ کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا،آپ نے فیصلہ کرنا ہوگا موجودہ حالات میں آپ کی نمائندگی کون کرسکتا ہے،پیپلز پارٹی ہی آپ کی بہترین نمائندگی کرسکتی ہے،صدر آصف علی زرداری سے بہتر کوئی اور نمائندہ نہیں ہوسکتا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ایٹم بم اور بےنظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا،ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی بنیاد صدر زرداری نے رکھی،پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ہے،اس کی وجہ قائد عوام ہیں،انہوں نے ایٹم بم کا تحفہ دیا،پاکستان کی خودمختادی کےلیے سب سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کے حالات ہیں،ہمارے فیلڈ مارشل امن کےلیے کوششیں کر رہے ہیں،جتنا جلد امن کی کوشش کامیاب ہوگی،اتنا جلد عوام کو ریلیف مل سکتا ہے،دعا گو ہیں کہ فیلڈ مارشل کی خطے میں قیام امن کی کوششیں کامیاب ہوں۔
ایکشن کمیٹی مطالبات کے نام پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتی : آزاد کشمیر حکومت
انہوں نے کہاکہ بے نظیر اگر نوکریاں دیتی تھی تو یہ ان کےخلاف کیسز بنادیتے تھے، شہید بی بی نے کہاتھا اگر روزگار دیناجرم ہے تو یہ جرم بار بار کروں گی، 7 جون کے بعد نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دیں گے۔
