بائپرجوائے کی بھارتی گجرات میں تباہی،45گاؤں کی بجلی منقطع

سمندری طوفان بپرجوائے گزشتہ شب کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور گجرات میں کچھ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔بپرجوئے گجرات سے ٹکرایا تو اس دوران طوفانی ہواؤں نے ہر چیز کو اپنی جگہ سے ہلا کر رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئے جب کہ سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کےکھمبے گرنے سےگجرات کی تحصیل مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی اور مختلف حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی گجرات میں ہواؤں کی رفتار 115 سے کم ہوکر 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگئی جب کہ طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ہے۔
سمندری طوفان بپرجوائے نے بھارت کی ریاست گجرات میں سوروشتراکچھ
پہلے بھی کہہ چکے،چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹے ہیں،امریکہ
ساحل سے ٹکراتا ہوا شمال مشرقی زمینی علاقے میں داخل ہوگیا۔
