ٹانک: پولیس کی بکتر بند کے قریب دھماکا، دو اہلکار شہید

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔دھماکے میں ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان کےمطابق جنوبی وزیرستان روڈ پر پولیس کی بکتربند گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ ورانہ کے مقام پر دھماکا ہوگیا۔

دھماکے میں اے ایس آئی فرید اللّٰہ اور سپاہی اختر زمان موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ سپاہی عبدالمالک اور سپاہی قدرت اللّٰہ زخمی ہوگئے۔شہداء کی میتیں اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان : آپریشن شعبان کے دوران مزید 5 خوارج جہنم واصل

ڈی پی او کےمطابق واقعے کی تحقیقات اور علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

 

Back to top button