بلوچستان : آپریشن شعبان کے دوران مزید 5 خوارج جہنم واصل

پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کےخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں،خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کو جہنم واصل کیاگیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونےوالے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 114 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔
سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہےگا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
ضلع دیامر : سیلابی ریلوں سے تباہی، شاہراہِ قراقرم بند
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پاک فوج،ایف سی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 5 مزید خوارجیوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتےہیں، وطنِ عزیز سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
