ضلع دیامر : سیلابی ریلوں سے تباہی، شاہراہِ قراقرم بند

 

 

 

 

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی مختلف وادیوں میں گزشتہ رات سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے کےبعد شاہراہِ قراقرم گزشتہ رات سے ٹریفک کےلیے بند ہے۔

ضلع دیامر میں طغیانی اور سیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں میں متعدد مکانات، فصلیں، رابطہ پل اور واٹر چینلز تباہ ہوگئے جب کہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

حکام کے مطابق چلاس میں گونر فارم نرسری کے قریب سیلابی ریلے کےبعد شاہراہِ قراقرم گزشتہ رات سے ٹریفک کےلیے بند ہے۔جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

Back to top button