وفاقی آئینی عدالت : مونال ریسٹورنٹ اسلام آباد گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاوہ اسلام آباد میں واقع مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام کی اپیلیں منظور کرلیں۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم امتناع بھی ختم کر دیا اور قراردیا کہ ملکیت سے متعلق مقدمات کا فیصلہ ٹرائل عدالتیں آزادانہ طور پر کریں گی اور وہ اس ضمن میں کسی عدالتی آبزرویشن سے متاثر نہیں ہوں گی۔جب کہ انتظامی معاملات کا فیصلہ ریگولیٹری باڈیز کریں گی۔
وفاقی آئینی عدالت نے ٹرائل کورٹس کو جلد از جلد کیسز کے فیصلوں کی ہدایت بھی کردی۔
دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بہت سے نکات کو مدنظر نہیں رکھاگیا،کیس دائر کرنے یا نظرثانی دائر کرنےپر بھی عدالت نے غصہ کیا،ہم نے جذباتی فیصلہ نہیں کرنا۔
وکیل احسن بھون نے کہاکہ عدالت نے کیس کو بہت اچھا پڑھا ہےجس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ عدالت میں ہماری تعریفیں نہ کریں،جو سماعت ہوئی وہی حکم دیں گے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ الف لیلیٰ کی کہانی فیصلے میں نہیں لکھیں گے،فیصلہ پڑھاتو اندازہ ہوا بہت کچھ عدالتی کارروائی سے باہر کا لکھاگیا۔
کراچی کی سڑکوں پر خونی ڈمپرز کا راج، ہر روز قیمتی جانیں نگلنے لگے
بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
