امریکی حملوں نے سفارتی کوششیں سبوتاژ کر دیں : ایران

 

 

 

امریکا کے حالیہ حملوں کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات نے خطے میں کشیدگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جاری سفارتی عمل کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکا کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں نے گزشتہ چند ماہ کی تمام سفارتی کوششوں کو بے سود بنا دیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہےگیا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کے انتظامی معاملات میں کھلی مداخلت کی،جس کے نتیجے میں نہ صرف وہاں دوبارہ عدم تحفظ کی فضا پیدا ہوئی بلکہ بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی بھی متاثر ہوئی۔

پاسداران انقلاب کے اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

بیان کے مطابق ہفتے کے روز مسقط میں ہونےوالے مذاکرات کا مرکزی نکتہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تھا،تاہم امریکا نے عمان پر دباؤ ڈال کر اس معاملے میں کسی نتیجے تک پہنچنے کے عمل کو روک دیا۔

Back to top button