امریکی اڈوں پر کارروائیاں حقِ دفاع میں کی گئیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

 

 

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی اڈوں پر کارروائیاں حق دفاع میں کی گئیں،جب تک دوسرا فریق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا ایران بھی ایم اویو پر عملدرآمد نہیں کرے گا،ایران کو دفاع پر مورد الزام ٹھہرانا غیر ذمے دارانہ ہے۔

پریس بریفنگ میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ایران آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مشترکہ طریقۂ کار طے کرنے کی کوشش کررہا ہے،عمان پر امریکا کے دباؤ نے ان کوششوں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

امریکی حملوں نے سفارتی کوششیں سبوتاژ کر دیں : ایران

ترجمان اسماعیل بقائی نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت بحران سے گزررہی ہے۔امریکا مفاہمتی یادداشت کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے،جس نے آبنائے ہرمز پر ایرانی وعدے سے متعلق طے 1 ماہ کی مہلت بھی مکمل ہونے نہیں دی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ثالثین امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں اب بھی جاری رکھےہوئے ہیں،بارہا کہہ چکے علاقائی ممالک ایران کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے دیں،ایران آبنائے ہرمز میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔

 

Back to top button