وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔
دوحہ ایئرپورٹ پہنچنے پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاع نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا، سابق وزیراعظم نوازشریف، نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر،قطر کے شاہی خاندان اور عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہء قطر قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔
یاد رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی گزشتہ روز 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
