خواتین کا بااختیار ہونا پائیدار ترقی کےلیے ناگزیر ہے : وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ خواتین کا معاشی اور سیاسی با اختیار ہونا پائیدار ترقی کےلیے ناگزیر ہے،مسلم خواتین نے علم،قیادت، کاروبار اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے او آئی سی کی وزارتی کانفرنس برائے خواتین سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس اہم کانفرنس کی میزبانی کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے کانفرنس میں شریک تمام مندوبین کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔
او آئی سی خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ خواتین کی ترقی ،مسلم دنیا کی ترقی اور خوش حالی کی ضمانت ہے،لاکھوں خواتین اور بچیاں آج بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا سامنا کررہی ہیں۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ خواتین کا معاشی اور سیاسی بااختیار ہونا پائیدار ترقی کےلیے ناگزیر ہے مسلم خواتین نے علم، قیادت،کاروبار اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اسلام نے 1400 سال قبل خواتین کو عزت،حقوق اور قانونی شناخت عطا کی،ہر خاتون اور بچی کو تعلیم،ترقی اور قیادت کے برابر مواقع ملنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی صنفی پالیسی 2025 اور وزیراعظم ویمن ایمپاورمنٹ پیکج پر عمل جاری ہے، او آئی سی ایکشن پلان اور ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اہم پلیٹ فارم ہیں،پاکستان او آئی سی کی چیئرمین شپ کو اعزاز نہیں بلکہ ذمہ داری سمجھتا ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کانفرنس کی کامیابی کا معیار خواتین کےلیے پیدا ہونے والے عملی مواقع ہوں گے،پاکستان میں خواتین کےلیے محفوظ اور مساوی مواقع حکومتی ترجیح ہے۔
