بھاری نفری بنی گالا پہنچ گئی،عمران خان کی گرفتاری کا امکان

تحریک انصا ف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابقعمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے،
عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔
اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اسی چوک پر جمع ہیں۔
ادھر سینئر اینکر شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاعمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی سینیئررہنما نے بتایا کہ آئی جی کے پاس عمران خان کی گرفتاری کا آرڈر ہے۔
انکا کہنا تھاراناثناء اللہ نے کہا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان کو گرفتار کریں گے، عمران خان کو کب گرفتار کیا جائے گا یہ ابھی کنفرم نہیں۔
ترین گروپ کا اراکین کو ڈی سیٹ کرنیکا کا فیصلہ چیلنج کرنیکا فیصلہ
واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،عمران خان کے خلاف ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے اور یہ مقدمہ ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاویدکی مدعیت میں درج کیا گیا۔
