برطانیہ کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں ایسی قانون سازی متعارف کرائےگی جس کے تحت ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاسکے گا۔
برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہےکہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کےلیے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے۔
اخبار کے مطابق کیئرسٹارمر پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کےلیے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے،اس اقدام سے یہودی گروہوں اور ایران میں مذہبی حکومت کے مخالفین کا مطالبہ پورا ہوجائے گا۔
ایران کی پاکستان میں امریکہ سے براہ راست مذاکرات کی تردید
قبل ازیں برطانیہ میں صرف غیرریاستی عناصر تنظیموں کو ہی دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گرد قرار دیا جاتا رہاہے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ملک کی مسلح فوج کو برطانیہ دہشت گرد قرار دے گا جب کہ یورپی یونین فروری ہی میں فیصلہ کرچکی ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔
