برطانیہ کاایرانی پاسداران انقلاب کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

برطانوی حکومت نے ایرانی پاسداران انقلاب کو کالعدم قراردینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی ریاستی پراکسی گروپوں کے خلاف کارروائی کے تحت ایرانی پاسداران کی حمایت غیر قانونی قرار دیا ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق نئے ریاستی خطرات سے متعلق تاریخی اختیارات کے تحت تین گروپوں کو نامزد کیا گیا، ان گروپوں میں ایرانی پاسداران انقلاب، اسلامی موومنٹ آف کمپینئنز آف دی رائٹ شامل ہیں۔
برطانوی حکومت کے مطابق روس کی جی آر یو والنٹیئر کور بھی نامزد کیے جانے والے پہلے گروپ میں شامل ہے۔
برطانوی حکام کے مطابق اسلامی موومنٹ آف کمپینئنز آف دی رائٹ گروپ نے برطانیہ میں یہودی، اسرائیلی مقامات پر ہوئے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب سمیت دیگر گروپوں کو کالعدم قرار دینے کی منظوری اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے لی جائے گی۔
