آبنائےہرمزکی امریکی ناکہ بندی پرایران کابھرپورجواب دینےکااعلان

ایران نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز  پر کنٹرول حاصل کرنےکے بیان کے بعدبھرپورجواب دینےکااعلان کردیا۔

ایرانی فوج نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ امریکا کو کسی صورت آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ایران کی مرضی کے بغیر آبنائے ہرمز میں کسی بھی سرگرمی کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فوج نے خطے کے ممالک کو پیغام دیا کہ امریکا کی حمایت اور اس کا ساتھ دینے کو ایران کیخلاف جنگ تصور کیا جائے گا، ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو یہ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل جائے گی اور اس کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اتحادیوں پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا، میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نےکہا کہ امریکا کو  آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔

امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کھلی ہے اور مستقبل میں بھی کھلی رہے گی، ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور  انکے گاہکوں کو روکے گی، ایران کےعلاوہ دیگر ملکوں کو آبنائے ہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقے کار کا عمل فوری شروع کیا جائےگا۔

Back to top button