بجٹ 2025-26 : فروزن فوڈز اور بسکٹس سمیت متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز

بجٹ 2025-26 میں چپس، کولڈڈرنکس اور آئس کریم سمیت متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کولڈ ڈرنکس، فروزن فوڈز،چپس، نوڈلز،آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔فروزن گوشت،ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ
واضح رہےکہ آئندہ مالی سال کےلیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا جس میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔