بھارتی ہانیہ عامر کے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہیں،بشریٰ انصاری

پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کاکہناہے کہ فلم سردارجی تھری پرپابندی سے ثابت ہوگیا بھارتی ہانیہ عامرکےٹیلنٹ سے خوف کاشکار ہیں۔
پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ویلاگ میں نہ صرف اداکارہ ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی، بلکہ بھارتی عوام کے منفی رویے پر بھی سوال اٹھائے۔
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور اداکارہ ہیں جو ہر طرح کے حالات میں اپنے کام سے مخلص رہتی ہیں۔ "چاہے موسم شدید گرم ہو یا سرد، ہانیہ اپنی پرفارمنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی،” بشریٰ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا۔
ہانیہ عامر اس وقت بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 میں گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کرنے کے باعث خبروں میں ہیں۔ تاہم، بشریٰ انصاری نے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا، "جب ہانیہ نے فلم سائن کی تو سب کچھ ٹھیک تھا، اب اچانک بچگانہ اعتراضات کیوں؟ کیا ایک نوجوان لڑکی واقعی اتنا بڑا خطرہ بن گئی؟” بشریٰ نے فواد خان کے ساتھ ماضی میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ بھی دیا، جنہیں بھارت میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔