ڈیری مصنوعات برے خوابوں کا سبب قرار

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سونے سے پہلے ڈیری مصنوعات کا زیادہ استعمال برے خوابوں یا بے چین نیند کا سبب بن سکتا ہے۔
حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جنہوں نے سونے سے قبل دودھ، پنیر، آئس کریم یا دہی کا زیادہ استعمال کیا، انہوں نے غیر معمولی، زیادہ واضح اور بعض اوقات خوفناک خوابوں کی شکایت کی۔
تحقیق میں شامل کچھ افراد کا کہنا تھا کہ ڈیری مصنوعات کے بعد ان کے خواب غیر حقیقی اور پریشان کن ہو گئے، جس سے نیند کا معیار متاثر ہوا۔
ماہرین کے مطابق، سونے سے قبل ڈیری اشیاء لینے سے گیس، بدہضمی یا سینے کی جلن جیسی شکایات پیدا ہو سکتی ہیں، جو نیند میں خلل اور ناخوشگوار خوابوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو ذہنی طور پر حساس ہوتے ہیں، ان کے نیورولوجیکل پیٹرن پر غذا کا فوری اثر پڑ سکتا ہے۔
یہ نتائج ایک معروف تحقیق میں سامنے آئے جو انٹرنیشنل جرنل آف ڈریم ریسرچ میں شائع ہوئی، جس میں 17 سے 20 فیصد شرکاء نے بتایا کہ ڈیری مصنوعات کے استعمال کے بعد ان کے خواب زیادہ پریشان کن ہو گئے۔