رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو اب تک کتنا قرضہ ملا؟ رپورٹ جاری

اقتصادی امور ڈویژن نے رواں مالی سال کے دوران حکومت پاکستان کو ملنے والے قرض کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ پاکستان کو مجموعی طور پر 7.76 ارب ڈالر کا قرضہ ملا جبکہ رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد قرض حصول کا تخمینہ تھا۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت اس دوران 5 ارب ڈالر قرض کم لیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12.7 ارب ڈالر قرض لیا گیا تھا۔
