مالکن کی جان بچانے والی بلی نے قومی مقابلہ جیت لیا

ذیابیطس کی شکار خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ ایک رات وہ خون میں شکر کی شدید کمی سے کومے میں جانے والی تھیں کہ انہیں ان کی پالتو بلی ’وِلو‘ نے گرنے سے بچالیا اور اس طرح بلی انہیں بچانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔اسی بنا پروِلو نامی بلی کو قومی مقابلے میں اول انعام دیا گیا ہے جوبرطانوی گاؤں ، پریکسوٹ میں امینڈا جیمسن کے گھر میں رہتی ہے۔
خاتون کے شوہر نے دیکھا کہ وہ نیم بے ہوش ہیں اور فوری طور پر ایمبولینس بلائی گئی۔ رے نے بتایا کہ وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے سوگئے تھے اور چار بجے بلی نے انہیں بیدار کیا تو دیکھا کہ وہ ان کے پاؤں کے پاس اچھل رہی ہے اور انہیں کاٹ رہی ہے۔
وِلو عموماً ایسا نہیں کرتی اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کے ساتھ سیڑھیاں چڑھ کر اپنی بیگم کے کمرے میں گئے۔ اس دوران بلی بار بار رک کر انہیں دیکھ رہی تھی کہ گویا وہ انہیں بلا رہی ہے۔ ایک موقع پر خاتون بالکل بے ہوش ہوچکی تھیں۔
